Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 10 دہشت گرد گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 10 دہشت گرد گرفتار

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب نے مختلف شہروں میں 163 انٹیلی جنس بیسڈ (آئی بی اوز) آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشنز لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم ڈیٹونیٹر، پمفلیٹ، نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ زیر حراست دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم وغیرہ کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 2 ہزار 893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار 849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *