Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف نے8فروری کو لاہور میں جلسےکی اجازت کیلئے درخواست دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف نے8فروری کو لاہور میں جلسےکی اجازت کیلئے درخواست دے دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔پی ٹی آئی نے لاہور انتظامیہ کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 8 فروری کو یام سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *