Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے:شبلی فراز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے:شبلی فراز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے سچ سامنے آجاتا اور ان کی حکومت ایک دن نہ چلتی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج کےحوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دی گئی ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت سزائیں دی جا رہی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، متنازع پیکا ایکٹ سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں، حکومت نے بند کیے، اُن لوگوں نے بند کیے، جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں کچھ ایسے لوگ شامل تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، علی امین پر مکمل اعتماد ہے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *