Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعلیٰ پنجاب نے رواں سال کے آخر تک رنگ روڈ منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعلیٰ پنجاب نے رواں سال کے آخر تک رنگ روڈ منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ انٹر چینج تعمیر ہوں گے جبکہ راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے اور 21 سب وے ہوں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *