Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ پولیس نے آج بھی تعمیلی رپورٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع نہیں کروائی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم شریف بندہ ہے عدالت میں پیش ہو جائے گا۔جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزم شریف ہے تو اشتہاری قرار دیتے ہیں۔ آپ چاہیں گے کہ دسمبر کے بعد کی تاریخ ڈال دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *