Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
190 ملین پاؤنڈز کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

190 ملین پاؤنڈز کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، اعتراض میں کہا گیا کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایا جائے۔رجسٹرار آفس نے کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا ہے، اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *