اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں مسافرطیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کےٹکرانے کے المناک واقعے پرافسوس کااظہار کیا۔وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں صدرڈونلڈٹرمپ اور امریکی عوام کیساتھ ہیں ،ہماری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔محمد شہبازشریف نے حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی سلامتی کےلئے دعا گوہیں۔
وزیراعظم کا واشنگٹن مسافرطیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کےٹکرانے کے واقعے پرافسوس کااظہار

Leave a Reply