اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر حکومت پاکستان اور یورپی یونین میں ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم کا معاہدہ منظور کرلیا۔جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قانون و انصاف نے 2020 میں پی آئی اے پائلٹس کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دیئے گئے بیان پر بریفنگ دی اور بتایا کہ بیان غیرذمہ دارانہ اور مبالغہ آرائی پرمبنی تھا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق وزیر کے بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جبکہ کمیٹی قومی ایئرلائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ لیوی کیپٹو پاور پلانٹس آرڈینینس کی بھی منظوری دی گئی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر مڈل ایسٹ گرین انیشییٹو کے چارٹر کی توثیق بھی کردی گئی ہے۔وزارت تجارت کی سفارش پر حکومت پاکستان اور یورپی یونین میں ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم کا معاہدہ بھی منظور ہوا۔اجلاس میں جی ایم انجینئرنگ کے پی ٹی رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان کو دو ماہ کیلئے چیئرمین کے پی ٹی کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی گئی اور وزیراعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے باقاعدہ چیئرمین کی تعیناتی کا عمل فی الفور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
پاکستان اور یورپی یونین میں ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم کا معاہدہ منظور کرلیاگیا

Leave a Reply