Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی تحلیل کر دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی تحلیل کر دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی حیثیت رابطہ کمیٹی کی ہو گی،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے کام کریں گے۔حکومت کے تاخیری حربوں کو بے نقاب کر دیا،حکومت جھوٹا بیانیہ بنانے میں ناکام ہوئی ہے،دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پہل کی ، حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی،چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *