Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دوسری ہائیکورٹ سے جج لاکر چیف جسٹس نہ بنایا جائے‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر ، چیف جسٹس کو خط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دوسری ہائیکورٹ سے جج لاکر چیف جسٹس نہ بنایا جائے‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر ، چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے بامعنی مشاورت ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء کیسز دو لاکھ ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *