Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اوورسیزپاکستانیوں کی ملکی ترقی میں شمولیت کیلئےحکمت عملی بنارہے ہیں،احسن اقبال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اوورسیزپاکستانیوں کی ملکی ترقی میں شمولیت کیلئےحکمت عملی بنارہے ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد: منصوبہ بندی و ترقی کے وزیراحسن اقبال نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کشمیریوں سے ملاقات کی اور حکومت کے ترقیاتی پروگرام اڑان پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اڑان پاکستان پروگرام ایک طویل مدت اور پائیدار حکمت عملی اپنا رہا ہے۔چین کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ 40 سال کی مستحکم پالیسیوں نے اسے معاشی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور اسی طرح پاکستان کو بھی اپنے ترقیاتی منصوبوں کو سیاسی رکاوٹوں سے بچانا چاہیے۔اڑان پاکستان کے تحت حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو ترجیح دیتے ہوئے 2029 تک برآمدات کو 100 بلین ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اعلی تعلیم اور جدید مہارت حاصل کریں، کیونکہ ان کی کامیابیاں ملک کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی ترقی میں شامل کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *