غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے چوتھےمرحلے میں اسرائیل نے مجموعی طور پر ایک سو تراسی فلسطینیوں کو رہا کر دیا ۔بسیں رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو لے کر مغربی کنارے کے علاقے رَملہ اور جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پہنچیں۔ اس موقع پر انتہائی پر مسرت مناظر دیکھنے میں آئے۔اس سے پہلے حماس نے جنوبی اور شمالی غزہ میں دو مختلف تقاریب کے دوران تین اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا ۔حماس نے اب تک 18 یرغمالیوں کو بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے جس کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوئے ہیں۔غزہ کی مصر کے ساتھ رفح کی اہم سرحدی گزرگاہ کو نو ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہےجہاں سے زخمی فلسطینیوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجودمغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی جس سے ایک بچے سمیت پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Leave a Reply