Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ،وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی،ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ،خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی شریک تھے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کے اشارے بہتر ہو رہےہیں ،سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے،عوامی فلاح و بہبود کیلئے وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد بھی ،قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے پیشرفت اورپی ٹی آئی رویے پر بھی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی نے اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پرسردارایازصادق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئےقابل ستائش کردار ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا،ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *