Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: کیبنٹ ڈویژن نے کل بروز بدھ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔کیبنٹ ڈویژن نے ملک بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ملک بھر میں تمام دفاتر، مالیاتی ادارے، عدالتیں اور اسکول بند رہیں گے۔کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پانچ فروری کو کشمیر ڈے منایا جاتا ہے اور ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی پانچ فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5 فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے۔مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *