Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے باشندے سیاحتی و ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرہ ادا کر سکیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے باشندے سیاحتی و ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرہ ادا کر سکیں گے

ریاض: خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے باشندے سیاحتی و ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرہ ادا کر سکیں گے، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی۔اب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے باشندے عمرہ ویزا کے علاوہ سیاحتی ویزا اور ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرے کی ادائیگی کر سکیں گے۔ خلیج تعاون کونسل کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور عمان رکن ہیں۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت عمرہ زائرین کو مختلف ویزا آپشنز فراہم کر رہی ہے ان میں عمرہ ویزا صرف ویزا کیلئے ہو گا، ٹرانزٹ ویزا مختصر قیام کیلئے ہوگا اور اس میں عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ سیاحتی ویزا کے حامل افراد بھی عمرہ ادا کر سکیں گے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے باشندوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کیا ہے تاکہ انہیں مقدس سفر میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *