Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر اعظم کا رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر اعظم کا رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر لانے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں بے پناہ شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس لیے اس بار مائنس یوٹیلٹی اسٹورز رمضان پیکج لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے۔شہباز شریف نے جنوری میں مہنگائی کم ترین شرح پر آنے پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، اُن کی ٹیم اور ایف بی آر سے اظہار تشکر کیا۔وزیر اعظم نے نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا۔ کہ اس سے امن قائم ہوگا۔ لیکن اس کا حال ہم نے دیکھ لیا۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے نوجوانوں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان میں ایگریکلچر ٹیکس کی منظوری پر صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *