Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے 10 نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔تقریب میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نئے ججز نے آج سے ہی اپنے عہدے سنبھال لئے ہیں اور مقدمات کی سماعت کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چھ ڈویژنل بینچز میں چھ نئے ججز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ چار ججز کو سنگل بینچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان نے بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *