Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججزنے نئے ججز کے آنے پر سنیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججزنے نئے ججز کے آنے پر سنیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججزنے صوبوں سے 3 نئے ججز کے آنے کے بعد سنیارٹی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار،جسٹس اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے ریپریزینٹیشن چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کو بھجوائی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ججز ریپریزینٹیشن میں بتایا گیا ہے کہ جج جس ہائیکورٹ میں تعینات ہوتا ہے اُسی کیلئے حلف لیتا ہے۔آئین کی منشا کے مطابق دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے پر جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے ،دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سنیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہو گی ،ریپریزینٹیشن سنیارٹی سے متعلق ہے ، ججز کے تبادلے سے کوئی تعلق نہیں،ریپریزینٹیشن کی کاپی چیف جسٹس یحیی آفریدی کو بھی بھجوائی گئی ہے جس میں ان سے مسئلہ حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے درخواست کی گئی ہے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہرکی جانب سے الگ سے ریپریزینٹیشن فائل کیے جانے کا امکان ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *