Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لبرٹی چوک لاہورمیں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا ءکیلئے دعا مغفرت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لبرٹی چوک لاہورمیں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا ءکیلئے دعا مغفرت

لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی ، مریم نواز شریف اور شرکا نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی۔تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پیکچر وال کی نمائش اور لبرٹی چوک میں دیوار شہداء، حریت کشمیر کے بل بورڈ بھی نصب کئے گئے۔علاوہ ازیں کشمیری رہنماؤں اور شہداء کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *