Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

اسلام آباد:اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے۔اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی عمر 88 برس تھی، پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936 کو جنیوا میں پیدا ہوئے تھے،انہیں پاکستان کیلئے مثالی خدمات پرنشان پاکستان اور نشان امتیازسے نوازا گیا تھا۔مولانا شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، پرنس کریم آغا خان نے 6 دہائیوں تک اسماعیلی کمیونٹی کی قیادت کی وہ اپنے فلاحی کاموں اورانسانیت کی خدمت کے لئے جانے جاتے تھے۔ وہ آغا غان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی تھے، پرنس کریم آغا خان کے تین بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغاخان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہرآغا خان ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پردنیا بھر میں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں، نئے پیشوا کے اعلان تک اسماعیلی کمیونٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر درود کی تسبیح جاری رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *