Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی نے بھی درست بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی نے بھی درست بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر

پشاور: پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی درست بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں،سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں،ایک بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں جو اب بھگت رہے ہیں،تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی حکومت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچاؤں گا۔جب تک عمران خان کا اعتماد وزیراعلیٰ امین گنڈاپور پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *