Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل سپریم کورٹ میں ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں دس ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ اجلاس سپریم کورٹ کے کمیٹی روم میں دوپہر دو بجے منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کو ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں جن میں چار ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا شامل ہیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا۔اس کے علاوہ ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، عاصمہ حامد اور بشریٰ قمر کے نام بھی زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں اقبال احمد خان، سلطان محمود اور غلام سرور سمیت دیگر امیدواروں کے ناموں پر بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *