Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے،ڈونلڈ ٹرمپ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اورہم اس کے مالک ہونگے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے ممالک جلد ابراہام معاہدے پرشامل ہونگے، غزہ پر قبضہ اور تعمیر نو پرانے لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دیں گے۔غزہ میں صرف انہیں لوگوں کو آنے دیا جائے گا جن کے پاس رہنے کوئی اور جگہ نہیں ہوگی، ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا ۔امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرکے اپنی تحویل میں لے گا، غزہ پر طویل مدتی ملکیت دیکھ رہا ہوں، تعمیرنو کریں گے اور لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں حماس کے یقینی خاتمے کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔سعودی عرب بہت مدد گار ثابت ہوگا، جنگ بندی سے خون ریزی کا خاتمہ ہوگا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پُرتشدد راستہ اختیار کرنا پڑا تو کریں گے، ہم ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *