Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے، وزیراعظم

مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ کشمیریوں کو اپنا فیصلہ خود کرنے دے۔وزیراعظم شہبازشریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبانے سے دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت واضح کرتی ہے کہ تنازعات کو بھڑکنے نہ دیا جائے۔حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، کشمیری عوام 78 سال گزرنے کے باوجود اپنا حق استعمال نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *