Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزارت خزانہ کو محکموں میں آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کل آخری دن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزارت خزانہ کو محکموں میں آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کل آخری دن

اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کے نئے مالی سال کےبجٹ تخمینوں پر کام کے اگلےمرحلےکی تیاری کے حوالے سے محکموں میں آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنےکی ڈیڈ لائن کل (جمعرات ) کوختم ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق تمام وزارتوں، ڈویژنز سے آسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک مانگی ہیں، وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنز اورمحکموں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ تمام فالتوآسامیاں ختم اورنئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی کا فیصلہ ہوا ہے اورکسی بھی وزارت،ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی، تین سال سے زائد عرصے سےخالی تمام آسامیوں کی نشاندہی،ختم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *