Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ فریقین کو تسلی سے سنا، ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے سال 2014-15 کے ترقیاتی منصوبے میں نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی، یہ نالہ اس وقت کے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر بنایا گیا اور اس میں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں تھا۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، اس میں گواہوں کو طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بعد ازاں مدعی مقدمہ ذوالفقار علی نے 28 جنوری کو ریفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، احتساب عدالت نے کیس کا فیصلہ تین فروری کو محفوظ کر لیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *