Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی نے کسی کو کوئی خط تحریر نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا انکشاف

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے کسی بھی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا۔ ایک رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ جیل میں کسی بھی زیر حراست شخص کو خط لکھنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن ان خطوں کی جانچ پڑتال جیل انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان میں کسی قسم کی انتشار پسندی یا دہشتگردی کا پیغام نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یا کسی دوسرے ملزم نے جیل سے کسی خط کو ارسال کرنا ہوتا، تو اسے جیل کی انتظامیہ سے قلم اور کاغذ حاصل کرکے جیل سپرنٹنڈنٹ کو جمع کروانا پڑتا۔ اس کے بعد خط کا جائزہ لے کر ارسال کرنے کی اجازت دی جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جیل میں ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنا ممکن نہیں، اور ان کا پیغام رسانی کا یہ طریقہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ جیل میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوتی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *