Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا ۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں شرکت کیلئے پیر کو امریکا پہنچے تھے۔واضح رہے نیشنل پریئر بریک فاسٹ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والا سالانہ پروگرام ہے، عام طور پر یہ فروری کی پہلی جمعرات کو رکھا جاتا ہے، اس تقریب کے بانی ابراہام ویرائیڈ تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *