اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا۔8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے، پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے۔ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے مطابق شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو بدھ کو اسماعیلی برادری کا 50 واں روحانی پیشوا مقرر کر دیا گیا ہے۔وہ شہزادہ کریم الحسینی، آغا خان چہارم جو منگل کو 88 سال کی عمر میں لزبن میں انتقال کر گئے تھے کے بڑے بیٹے ہیں۔

حکومت کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کویوم سوگ منانے کا اعلان

Leave a Reply