Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں

اسلام آباد:مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں ، دو کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔پاکستانیوں کی لاشوں کو پرواز ایس وی 726 کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں محمد ارسلان،علی سجاد، حامد شبیر اور اقبال وقاص شامل ہیں۔میتیں واپس لانے کے موقع پروفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔واضح رہے کہ 15 جنوری کو کشتی واقعہ میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم مقامی حکام کو ریسکیو آپریشن کے دوران صرف 13 لاشیں ملیں جن کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ باقی لاشیں نہیں ملیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *