Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی سکالر شپ سکیم کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سے متعلق اہم فیصلے ہوئے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سیکنڈ ایئر، تھرڈ ایئراور فور تھ ا یئرکے لئے ہونہار سکالرشپ کی باضابطہ منظوری دے دی جبکہ پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپس کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی۔پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی ہے، دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زکا کہنا تھا کہ ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے، تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے، دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے، لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے، ماں کی طرح سوچتی ہوں، ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں، ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ طلبہ کے لئے کسی بھی سکیم میں فنڈز کی فراہمی رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *