Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر دیئے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ، بینچ نے رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ترامیم کے خلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترامیم سے لوگوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔جسٹس محمد مظہر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 میں قوانین کے خلاف درخواستیں مرضی سے ہی سنتی رہی ہے، پہلے ہائیکورٹ جائیں، براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیر مؤثر ہو جائے گا۔شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ رجسٹرار نہیں عدالت کر سکتی ، بعد ازان آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی طلب کر لیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *