Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کل صرف صوابی میں جلسہ کریں گے‘ ٹکرائو کا کوئی ارادہ نہیں:سلمان اکرم راجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کل صرف صوابی میں جلسہ کریں گے‘ ٹکرائو کا کوئی ارادہ نہیں:سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل کا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے۔ ہم مقابلہ کرتے رہیں گے، یہ جھوٹے کیسز ہیں۔ کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے، قوی گمان ہے کہ مولانا فضل الرحمن عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن زیرک سیاست دان ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *