Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کےباہر سے گرفتارکرلیاگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کےباہر سے گرفتارکرلیاگیا

راولپنڈی:پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو اڈیالہ جیل کےباہر سے حراست میں لےلیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل چودھری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا، اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر انہوں نے جیل اہلکار سے تلخ کلامی، گالیاں بھی دیں۔اس سے قبل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو کل ہوا وہ اندرونی گیٹ پر ہوا اس پر آج نوٹس ہوگیا ہے، عدالتی احکامات جیل سپرنٹنڈنٹ کو واٹس ایپ پر بجھوا دیئےتھے۔وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چھپے ہوئے چلمن سے لگے ہوئےہیں جنہوں نے ویڈیو ریلیز کی، میرا قصور یہ ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی گفتگو باہر بیان کرتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈيالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری غصے میں آگئے تھے، ان کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے گالیاں بھی دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *