Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رہائی پیروی سے مشرو ط‘کارکنوں کو ٹرمپ سے امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رہائی پیروی سے مشرو ط‘کارکنوں کو ٹرمپ سے امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود

راولپنڈی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں ، رہائی اپنے مؤقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *