Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹوٹے ہوئے دل پر آنسو بہاتے رہنا سمجھداری نہیں، مشی خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹوٹے ہوئے دل پر آنسو بہاتے رہنا سمجھداری نہیں، مشی خان

لاہور: سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان گل آرزو خان المعروف مشی خان نے کہا ہے کہ اپنے خلاف باتیں کرنے والے کو معاف کرنے کی روادار نہیں، ایسے شخص کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ مشی خان کا کہنا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل پر آنسو بہاتے رہنا سمجھداری نہیں، زندگی میں کچھ لوگوں کا بچھڑنا نقصان نہیں ہوتا، لہذا خود کو سنبھال کرآگے بڑھ جانا چاہیے۔ آئیڈیل شریک حیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں آئیڈیل یا بےعیب کچھ نہیں ہوتا اور یہی اس کی خوبصورتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پرمیرے خلاف باتیں کرتا ہے تو میں اسے گھر تک چھوڑ کر آتی ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *