Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی چھوڑنے سے ہمیں نقصان ہوا، رانا ثناء اللہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی چھوڑنے سے ہمیں نقصان ہوا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ہم ان کے بغیر آئینی ترمیم کے لئے آگے نہیں بڑھے۔وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور کا کہنا تھا کہ ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ یاد رہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔ہم نہیں چاہتے تھے کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پارٹی سے جائیں، انہوں نے کہا کہ جوبھی مطالبات ہیں ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے۔سیاستدان اگر آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے، ابتدا میں ہم سے کوتاہی ہوئی جس کا ہم نے ازالہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *