Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ طلب

اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *