Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترک صدر طیب اردوان 12فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترک صدر طیب اردوان 12فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: ترک صدر طیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس میں شریک ہونگے۔دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان اورترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لئے میٹنگ کی۔پاکستان نے ترکیہ کوملک میں 22 کروڑجانوروں کو اجاگر کرتے ہوئے مویشیوں کی ویکسینیشن میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے ترکیہ نے زرعی پیداواربڑھانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *