راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے حراست میں لیے جانے کے 2 گھنٹے بعد رہا کر دیا۔فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں 2 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پر گرفتار کیا گیا تھا، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے کے معاملے پر ان کی عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔فیصل چوہدری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نازیبا الفاظ کہنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں فیصل چوہدری اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے سامنے نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے۔

Leave a Reply