Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حماس نے 3 اسرائیلی رہا کر دیے، 6 قیدیوں کے بدلے 602 فلسطینی چند گھنٹوں بعد رہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حماس نے 3 اسرائیلی رہا کر دیے، 6 قیدیوں کے بدلے 602 فلسطینی چند گھنٹوں بعد رہا

بیت المقدس: اسرائیلی جیلوں میں قید 602 فلسطینیوں کے بدلے غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، مزید 3 اسرائیلی قیدی کچھ دیر میں رہا کیے گئے جبکہ چند گھنٹوں میں فلسطینی قیدی بھی اسرائیل کی جیل سے رکردیئے گئے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق نصیرات میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا، اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا، اسرائیلی قیدی ایلیا کوہن، عمر وینکرٹ اور عمر شیم ٹوف نصیرات میں حوالگی کے مقام پر موجود تھے۔ریڈ کراس کی گاڑیوں کا ایک قافلہ وسطی غزہ کے علاقے نصیرات سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ کے اندر اسرائیلی فوجی اڈے پر لے کر روانہ ہوگیا ہے، جہاں سے اسرائیلی فوج انہیں ساتھ لے کرگئے۔رہائی سے قبل اسٹیج پر موجود اسرائیلی قیدی مسکرا رہے تھے اور فلسطینیوں کے پرجوش ہجوم کی طرف اشارہ کر رہے تھے ، ان میں سے ایک قیدی نے اپنے ساتھ کھڑے ایک حماس کے اہلکار کی پیشانی کو بوسہ بھی دیا۔ریڈ کراس کے ایک نمائندے اور حماس کے ایک کمانڈر نے وسطی غزہ کے نصرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *