Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام کو احساس ہوگیا کہ سسٹم ٹھیک کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں، پرویز خٹک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام کو احساس ہوگیا کہ سسٹم ٹھیک کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں، پرویز خٹک

پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہعوام کو اب احساس ہوگیا ہے کہ یہ سسٹم ٹھیک کرنا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بس کی بات نہیں ہے۔ نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں جو سسٹم میں نے بنایا تھا پی ٹی آئی نے سب ختم کردیا ہے اور میں جیل میں بیٹھے بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں میری پانچ سال کی محنت کو کیوں ضائع کیا ؟۔ سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ کام پی ٹی آئی نے کیا ہے اور پرویز خٹک نے کچھ نہیں کیا تو ابھی بھی صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہ کام کر کے دکھادیں۔پرویز خٹک کا کہنا کہ پولیس ریفارمز ، صحت کا نظام اور رشوت کیخلاف جنگ سب ختم ہوگیا ہے اور آج اس صوبے میں کیوں ترقی نہیں ہورہی؟ کیوں رشوت بڑھ رہی ہے؟، اسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام لیا جارہا ہے اور میں چاہتا ہوں پی ٹی آئی کے 5 سال پورے ہوں تاکہ لوگوں پتہ چلے انہوں کیا کیا؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *