Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیش گوئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیش گوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہےاور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *