Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کے اعلی ترین عہدے پر فائز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلز سی کیو براؤن کو برطرف کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے پانچ اعلی عہدوں میں بھی تبدیلیاں کریں گے۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ سی کیو براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔ڈین رازن کین ایف 16 کے پائلٹ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں خفیہ ایجنسی سی آئی اے میں عسکری معاملات کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق صدر ٹرمپ نیوی کی سربراہ ایڈمیرل لیسا فرینچیٹی، فضائیہ کے وائس چیف آف سٹاف سمیت آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی برطرف کریں گے، اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *