Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقوام متحدہ نے بھارت کو عالمی سطح پر منشیات کا سب سے بڑاسپلائر قرار دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقوام متحدہ نے بھارت کو عالمی سطح پر منشیات کا سب سے بڑاسپلائر قرار دیدیا

نئی دہلی: اقوام متحدہ نے بھارت کو عالمی سطح پر منشیات کا سب سے بڑاسپلائر قرار دیدیا۔ بھارت غیر قانونی منشیات کی عالمی سمگلنگ میں ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جس کے ذریعے افیون، ہیروئن، اور نشہ آور ادویات افریقی اور امریکی ممالک تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت سے سمگل ہونے والی افیون اور دیگر نشہ آور کیمیکل صحت عامہ کے لئے شدید خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ اینٹی ڈرگ ایجنسی نے بتایا کہ بھارت میانمار سے لے کر وسطی امریکہ اور افریقی ممالک تک غیر قانونی منشیات کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے، حال ہی میں نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی (NDLEA) نے بھارت سے سپلائی ہونے والی 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی افیون اور دیگر منشیات ضبط کیں۔ نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد بھارت سے سمگل شدہ افیونی ادویات کے عادی ہو چکے ہیں جبکہ حکومت نے 2018ء میں ان پر پابندی بھی عائد کی تھی، مگر اس کے باوجود سمگلنگ جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *