Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیلم جہلم پاور پلانٹ ایک سال سے بند، مرمت کے لیے 23 ارب روپے درکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیلم جہلم پاور پلانٹ ایک سال سے بند، مرمت کے لیے 23 ارب روپے درکار

اسلام آباد: ہیڈ ریس ٹنل میں خرابی کے باعث نیلم جہلم پاور پلانٹ گزشتہ سال مئی سے بند ہے، پراجیکٹ انتظامیہ نے مرمت کے لیے 21 سے 23 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جو 508 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا گزشتہ ایک سال سے بند ہے۔ ہیڈ ریس ٹنل میں خرابی کے باعث 969 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا یہ منصوبہ تاحال غیر فعال ہے۔ پانی نکال کر ٹنل کو خشک کرنے اور ملبہ ہٹانے پر 5 ارب روپے کی اضافی لاگت آئی۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق مرمت کے لیے 23 ارب روپے مزید درکار ہیں جبکہ فالٹ کی نشاندہی کے لیے جدید مشینری بھی ضروری ہے۔ منصوبے کی بحالی کے لیے چینی کمپنی کو ٹھیکہ دیے جانے کا امکان ہے تاہم اس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ ریس ٹنل کی مرمت میں کم از کم مزید ایک سال لگے گا جبکہ پلانٹ کی بحالی پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ نیلم جہلم سے سالانہ 4 ارب 50 کروڑ یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوتی تھی لیکن اس کی بندش سے قومی خزانے کو سالانہ 55 ارب روپے سے زائد نقصان ہو رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *