Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
رمضان مبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل‘ 8:30 بجے پڑھائی شروع اور چھٹی دن1 بجے ہو گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

رمضان مبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل‘ 8:30 بجے پڑھائی شروع اور چھٹی دن1 بجے ہو گی

لاہور/کراچی: پنجاب میں رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے،سندھ حکومت نے بھی نئے اوقات کار جاری کر دیے۔ رمضان المبارک میں اسکولوں میں پڑھائی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی اور چھٹی دن ایک بجے ہو گی،جمعۃ المبارک کے دن دوپہر ساڑھے بارہ چھٹی ہو گی۔ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ ایک بجے سے 4 بجے تک ہوگی،جمعہ کے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی، دوسری ڈبل شفٹ صبح 11 بج کر 45 سے شروع ہو گی اور 2 بج کر 45 منٹ تک رہے گی، سنگل شفٹ صبح آٹھ بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہو گی۔جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگی، صوبہ سدھ میں سنگل شفٹ 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہو گی جبکہ ڈبل شفٹ 11 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گا سوا ایک تک رہے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *