Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی حکومت نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں نمایاں کمی کر دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی حکومت نے نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں نمایاں کمی کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف کرنسیوں میں جاری نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں بڑی کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی روپے میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 850 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 21.50 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی ڈالر میں 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 فیصد سے گھٹ کر 7 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ برطانوی پاؤنڈز میں یہ شرح 75 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 فیصد سے کم ہو کر 7.25 فیصد کر دی گئی ہے۔ یورو میں بھی 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 175 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 7 فیصد سے گھٹ کر 5.25 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *