Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان متعدد معاہدے، ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان متعدد معاہدے، ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق

باکو: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدے طے پا گئے، جنہیں ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شرکت کی، تقریب کے دوران پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا۔اس موقع پر سٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور سٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔آذربائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔پی ایس او اور ایس او سی اے آرٹریڈنگ ایس اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، پی ایس او، ایس اوسی اے آر ٹریڈنگ میں پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے۔آذربائیجان کے صدر کیساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے: شہباز شریف۔
مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا مشکور ہوں، آذربائیجان کے صدر کے ساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے، صدر الہام علیوف کی پاکستانی عوام کے ساتھ لگاؤ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ دوستی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *