Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط

باکو: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر الہام علیوف نے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان اور آذربائیجان میں ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ ہوا ، اس کے علاوہ اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی مفاہمتی یادداشت اور اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ آذربائیجان کے شہر نض چیوان اور لاہور کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال اور سلامتی کے امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں ، گزشتہ سال پاکستان کے دورے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بہت وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی دعوت اور بھرپور میزبانی پر صدر الہام علیوف کا مشکور ہوں، باکو کی طرز پر اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنانے میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ مشترکہ منصوبوں سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہوں گے، 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں اسلام آباد میں دستخط ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *